اسلام آباد : امریکی خاتون شہری اوربلاگر سنتھیا ڈی رچی نے وزارت داخلہ کا ویزا میں توسیع نہ دینے کا نوٹیفکیشن اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون شہری سنتھیارچی نے وکیل عمران فیروز کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ سنتھیارچی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود وزارت داخلہ نے توسیع مسترد کی ،عدالت سے استدعا ہے کہ وزارت داخلہ کو ورک ویزا میں توسیع کا حکم دیا جائے ۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ورک ویزا کی درخواست پر وزارت داخلہ سے بزنس ویزا جاری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، سیکرٹری داخلہ کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی نے دونوں بار بزنس ویزا نہیں بلکہ ورک ویزہ توسیع کی درخواست دی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی خاتون شہری سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کو اُنھیں مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے تاہم ان رہنماؤں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *