کراچی : حکومت سندھ نے صوبائی سیکرٹری بلدیات افتخار شلوانی کوبلدیہ عظمیٰ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے افتخارشلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن بنانے کی منظوری دے دی ہے، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔
افتخارشلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21 کے افسر ہیں، وہ کمشنر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں کچھ روز قبل ہی اس عہدے سے ہٹایا گیا تھا ۔ اس سے قبل سندھ میں محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکرٹری، کمشنر کراچی کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *