ویب ڈیسک : امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے انسٹا گرام پرسب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں ، اس کے ساتھ انہیں کم عمر ترین شوبز شخصیت بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے نے دوہرا اعزاز اپنے نام کرلیا، انسٹا گرام پرسب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پہلی خاتون بننے کے ساتھ ساتھ کم عمر ترین شوبز شخصیت بھی بن گئیں ۔ آریانہ گرانڈے نے حال ہی میں تین امریکی میوزک ویڈیو ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں ۔
سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے آگے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 23 کروڑ 70 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔ تاہم خواتین میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کا اعزاز پہلی بار امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے حاصل کیا ہے ۔27 سالہ آریانا گرانڈے کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوزکر گئی ہے۔انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز خود انسٹاگرام کے آفیشل پیج کے ہیں جن کی تعداد 36 کروڑ سے زائد ہے جب کہ کرسٹیانو رونالڈو دوسرے اور آریانا گرانڈے تیسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ انسٹا گرام فالوورز کے حوالے سے ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جونسن کا چوتھا نمبر ہے جن کے فالوورز کی تعداد 19 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ہے۔اس کے بعد کم کارڈیشین 18کروڑ 70 لاکھ فالوورز کے ساتھ ساتویں نمبر پر جبکہ لیونل میسی 16 کروڑ 60 لاکھ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ گلوکارہ بیونسے 15 کروڑ 30 لاکھ فالوورز کے ساتھ نویں جب کہ دسویں نمبر پر گلوکار جسٹن بیبر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 14 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *