یونس خان نے 12 سالہ مداح سے کیا وعدہ پورا کردکھایا

کراچی ( خصوصی رپورٹ ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 12 سالہ مداح فیلکس اینڈرسن سے کیا ہوا وعدہ پورا کر کے ان کا دل جیت لیا۔ یونس خان نے گذشتہ روز ٹویٹ کی جس میں انھوں نے فیلکس کے لیے پیغام دیا کہ انھوں نے اپنے مداح سے کیے گئے وعدے کے مطابق کرکٹ کے گر سکھانے کے لیے کوچنگ کی ویڈیو بنائی ہے۔

25 اپریل کو یونس خان نے اپنے ٹوئٹر پر ایک خط کی تصویر لگائی جو کہ نیوزی لینڈ میں رہنے والے ان کے 12 سالہ مداح فیلکس اینڈرسن نے لکھا تھا جس میں انھوں نے یونس خان کی بیٹنگ کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ ان سے کتنے متاثر ہیں۔
اپنے خط میں فیلکس نے لکھا کہ یونس خان ان کے بڑے ہیروز میں سے ایک ہیں اور 2009 میں یونس خان کی سری لنکا کے خلاف بنائی گئی ٹرپل سنچری ان کے لیے بہت یادگار تھی اور جس کی وجہ سے وہ کرکٹر بننے کا خواب دیکھنے لگے۔
اپنے خط میں فیلکس نے یونس کی سلپ میں فیلڈنگ کی بھی تعریف کی اور درخواست کی کہ یونس خان ان کو بیٹنگ کے گر سکھائیں اور کوّر ڈرائیو اور کٹ شاٹ مارنے کے لیے کوئی مشورہ دیں۔
younas khan tweet


یونس خان نے اپنی ٹویٹ میں فیلکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یہ خط دو سال کے بعد ملا ہے لیکن وہ اُن کی فرمائش پوری کریں گے۔
یونس خان نے اپنی ویڈیو میں بھی فیلکس کو مخاطب کر کے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کوّر شاٹ اور کٹ شاٹ کھیلنے کے طریقے بتائے۔
ونس خان نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فیلکس اس ویڈیو سے استفادہ کریں گے اور اپنے ملک کی مستقبل میں نمائندگی بھی کریں گے۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک صارف ٹاز ستی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ انھوں نے دو سال قبل فیلکس کا خط پاکستان کے سابق کھلاڑی یاسر عرفات کو دیا تھا اور انھیں بہت خوشی ہے کہ یونس خان تک یہ پہنچ گیا۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: