ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10 کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹ) ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10کرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا۔ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10کرنے کی تجویزہے،اس سے متعلق جلد پالیسی بیان جاری کریں گے، ریجنز کرکٹرز پیدا کرتے مگر انھیں ڈپارٹمنٹس لے جاتے ہیں، فرسٹ کلاس کرکٹرز کو اچھا معاوضہ دینے کیلیے ریجنز کو رقم دینے پر غور کر رہے ہیں، ہم بورڈ کا پیسہ بینکوں میں رکھنے کے بجائے کھلاڑیوں پر لگائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ اسٹاف نے پاکستان کرکٹ کا 10 سالہ پلان تیار کرلیا، ہمارا مقصد ہے کہ اس دوران نئے پلیئرز تیار کئے جائیں، فواد عالم کو شامل نہ کرنے پر تنقید کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں سلیکشن اور ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، انضمام الحق ماہر شخص اور مجھے ان کے کام میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ باہر بیٹھے لوگوں کو تنقید کا حق ہے جو ضرور کریں، اگر وہ بات نہیں کہیں گے تو ان کی کون سنے گا، تنقید کرنے والے خود بھی سلیکٹرز رہے ہیں۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ہے، ٹیسٹ میں بھی ہماری ٹیم ایک وقت میں سرفہرست رہی،ون ڈے میں چیمپئنز ٹرافی جیتی لہذا کارکردگی بہترین ہے۔

نجم سیٹھی نے کہاکہ آئرلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا،میں خود بھی مقابلے کو دیکھنے کیلیے جائوں گا، ٹیم کو موسم کی وجہ سے انگلینڈ کی وکٹوں پر بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: