چوہدری نثار مقبولیت میں پارٹی کو پیچھے چھوڑگئے، شہبازشریف کو سروے رپورٹ‌ موصول

اسلام آباد ( پاک نیوزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے آئندہ عام انتخابات میں عوامی مقبولیت کا جائزہ لینے کیلئے ایک معروف کمپنی سے سروے کرایا ہے جس کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں . اس سروے رپورٹ میں دلچسپ بات یہ سامنے آئی ہے کہ راولپنڈی میں چوہدری نثار علی خان کی دونوں حلقوں میں مقبولیت پارٹی سے بڑھ کر ہے۔ حلقہ این اے 63 میں پی ٹی آئی اور پی ایم ایل(ن) میں مقبولیت کے اعتبار سے دو فیصد کا فرق ظاہر کیا گیا۔
سروے کے مطابق 40 فیصد لوگوں نے مسلم لیگ (ن) اور38 فیصد نے تحریک انصاف کے حق میں ووٹ دینے کا عندیہ دیا ہے مگر جب امیدواروں کے حوالے سے سروے کیاگیا تو چوہدری نثار علی خان مقبولیت میں کہیں آگے تھے۔ 49 فیصد نے چوہدری نثار کے حق میں اور 36 فیصد نے سرور خان کے حق میں رائے دی۔ دوسرے حلقے این اے 59 کے حوالے سے سروے میں مزید کہا گیا کہ اس حلقے میں 51 فیصد لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں اور 26 فیصد نے تحریک انصاف کے حق میں ووٹ دینے کی بات کی اور جب اسی حلقے میں امیدواروں کی مقبولیت کا سروے کرایا گیا تو چوہدری نثار کو 63 فیصد، کرنل اجمل صابر راجہ کو 17 فیصد لوگوں نے ووٹ دینے کا عندیہ دیا۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ دونوں حلقوں میں تحریک انصاف کے ووٹرز بھی چوہدری نثار سے متاثر ہیں۔ ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت چوہدری نثار کی یہ مقبولیت دیکھتے ہوئے انہیں‌کسی صوررت چھوڑنے کو تیار نہیں.ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہبازشریف نثار سے رابطے میں ہیں جو کہ انہیں بہت جلد پارٹی کی مین سٹیریم میں‌واپس لے آئیں گے.

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: