پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) پشاور سمیت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی، جس کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹر شمال تھا۔

بنوں میں زلزلے کے باعث گورنمنٹ مڈل اسکول ٹانچی میں بھگدڑمچنے سے 11 طلبہ زخمی ہوگئے، 5 طلبہ کومعمولی چوٹیں آئیں جب کہ 6 طلبہ زیادہ زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں 8 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کا دورانیہ 20 سے 30 سیکنڈز تھا۔خیبرپختونخوا کے شہروں ہنگو، صوابی، پاراچنار، سوات، نوشہرہ،ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ،چارسدہ،ملاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوںاورخیبرایجنسی،اورکزئی ایجنسی،کرم ایجنسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جبکہ پنجاب کے شہروں میانوالی، کوٹ مومن ،سرگودھا ،ایبٹ آ باداور بھکر میں بھی زلزلےکے جھٹکوں کی رپورٹس سامنے آئیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.