پریانکا “بھارت” کا حصہ نہ رہیں

paryanka

ممبئ (میڈیا رپورٹ) بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا سلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم’بھارت‘ کا حصہ نہیں رہیں جس کی وجہ بہت ہی ’خا ص‘ بتائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’بھارت ‘کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ پریانکا چوپڑا اب فلم بھارت کا حصہ نہیں رہیں جس کی وجہ بہت ہی خاص ہے، انہوں نے اپنے فیصلے سے ہمیں آگاہ کیا ہے جس پر ہم بہت خوش ہیں اور پریانکا کو مبارک باد دیتے ہیں۔
علی عباس کے اس ٹوئٹ سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ پریانکا چوپڑا اپنے امریکی دوست نک جونس سے جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ہالی وڈ میں کامیابی کے بعد بالی وڈ اسٹار 33 سالہ پریانکا چوپڑا انٹرنیشنل آئی کون بن گئیں۔انہوں نے فلم ‘بھارت’ میں کام کرنے کے عوض ساڑھے 6 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔ اس فلمکو پریانکا کی بالی وڈ میں واپسی کے طور پر لیا جا رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.