پاکستان تحریک انصاف کا نامزد کردہ امیدوار نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر

hassan askari

اسلام آباد (پاک نیوز) مسلم لیگ نوازکو ایک اور جھٹکا لگ گیا. نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار کا انتخاب کرلیاگیا سیاسی تجزیہ کار اسے پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں.
. الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کو نگراں وزیر اعلی پنجاب مقرر کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سرداررضا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے چار ناموں ایڈمرل (ر) ذکاء اللہ، جسٹس (ر) سائر علی، پروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے باہمی مشاورت کے بعد پروفیسر حسن عسکری کے نام پر اتفاق کیا اور پھر اس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔ حسن عسکری کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

پروفیسر حسن عسکری نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کیا ہے اور انہیں 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پرحکومت اوراپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.