“پرواز ہے جنون” پاکستان ایئرفورس کے تعاون سے بننے والی فلم کورکوادیاگیا

کراچی (شوبز رپورٹ) نامورپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ ریلیزسے قبل ہی مشکلات کا شکارہوگئی۔ پاکستان ایئرفورس کے تعاون سے بنائی گئی فلم ’پروازہے جنون‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ فلم میں حمزہ علی عباسی مرکزی کرداراداکررہے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ فلم کا پہلا ٹیزرجاری کیا گیا تھا جس میں حمزہ علی عباسی پاک فضائیہ کے پائلٹ کے روپ میں بے حد شاندار نظر آرہے تھے۔ فلم کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی تاہم فلم اس وقت مشکلات کاشکار ہوگئی جب فلم کے وارڈ روب اسٹائلسٹ (لباس ڈیزائنر) سومررحمان نے پروڈکشن ہاؤس پر کیس فائل کردیا. سومررحمان کا کہنا ہے کہ فلم کے جاری ہونے والے ٹیزر میں ان کا نام ہی شامل نہیں کیا گیا، کیس میں ہونے والی نئی پیش رفت کے مطابق عدالت نے فلم کے کسی بھی طرح کے تشہیری مواد (ٹریلراورٹیزر) کو ریلیزسے روک دیا ہے۔ ڈیزائنر سومررحمان کی جانب سے ایم ڈی فلمزاورایم ڈی پروڈکشنزکے سربراہ اور وائس پریزیڈنٹ کے خلاف کیس 27 اپریل کوفائل کیا گیا تھا جب کہ کیس کی پہلی سماعت 30 اپریل کو ہوئی تھی۔ سومر رحمان کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤس کواگلی سماعت تک میرے نام کے بغیرفلم کے ٹریلر، ٹیزر، پوسٹر یا گانے کو جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہدایت کار حسیب حسن کی فلم ’پرواز ہے جنون‘میں اداکار حمزہ علی عباسی مرکزی کردار اداکررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر، شمعون عباسی، احد رضامیر، شاز خان اور کبریٰ خان شامل ہیں فلم عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: