نگران وزیر اعظم کے لیے حتمی نام پر اتفاق ہو گیا

khurshid shah

اسلام آباد (پاک نیوز) وفاقی حکومت کی مدت ایک ماہ میں ختم ہونے کو ہے جس سے قبل نگران سیٹ اپ کا اعلان ہونا ہے جو کہ وفاق میں‌ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر جبکہ صوبوں میں‌وزرائے اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈرز کے اتفاق رائے سے ہوتاہے. اس ضمن میں‌وفاق میں‌وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیاں غیر رسمی مشاورت جاری تھی . اب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے لیے حتمی نام پر اتفاق ہو گیا اوراس کا اعلان 15 مئی کو ہو گا۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نام میرے دل میں محفوظ ہے، میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نہیں بتاؤں گا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہاکہ نگران وزیر اعظم کیلیے 6ناموں پر غور کیا جن میں سے ایک پر اتفاق کر لیا گیا تاہم حتمی نام کا اعلان 15 مئی کو کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.