
لاہور(پاک نیوز) اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف پر”کیوں نکالا کے بعد نکلنے کے جتن” کے نام سےویڈیوگیم بنا دی گئی ہے،جسے پلے اسٹور پر لانچ کر دیا گیا ہے اور اینڈرائڈ صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کر کے کھیل سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس دلچسپ گیم میں نواز شریف اڈیالہ جیل کی رکاوٹوں سے بچتے بچاتے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں۔گیم میں جیل سے فرار ہوتے نواز شریف کو یہ آپشن بھی دیا گیا ہے کہ اگر وہ پھنس جائیں یا پکڑے جائیں گےتو مذکورہ اہلکار کو رشوت بھی دے سکتے ہیں۔
شہریوں کا اس گیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ صرف گیم کی حد تک تو شائد ٹھیک ہے مگر لوگوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ اس طرح کی حرکتوں سے کسی کی دل آزاری نہ ہو.