نوازشریف قومی سلامتی کمیٹی پر بھی پھٹ پڑے، اعلامیہ مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوس ناک ہے جسے مسترد کرتا ہوں۔ احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے جسے مسترد کرتا ہوں۔ نوازشریف نے کہا اب پتہ کرنا ہوگا کہ ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی اور ذمہ دار کون ہے، ہمارا کتنا پیارا ملک تھا اب ایسے دیکھ کرتکلیف ہوتی ہے، اب معلوم کیا جائے کہ ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے بتادیں کوئی ملک ہمارے ساتھ کھڑا ہے، دنیا میں ہم تنہا ہو چکے ہیں، قومی کمیشن قومی ضرورت ہے، دوسرے ممالک کے ساتھ ہماری دوستیاں ہورہی تھیں، خواجہ آصف سے پوچھیں دوسرے ممالک نے میرے متعلق کیا رائے دی۔ نواز شریف نے کہا کہ ڈان لیکس کے وقت سکیورٹی اجلاس میں بھی یہی بات کی تھی اورسکیورٹی کمیٹی میں کی گئی انہی باتوں کو ڈان لیکس کا نام دے دیا گیا۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: