منع …… کالم مبشر زیدی

’’ملک میں ایک تحریک چل رہی ہے،
جس کا نام لینا منع ہے۔‘‘
ڈوڈو نے عجیب بات بتائی۔
’’اس کی کوئی خاص وجہ؟‘‘
میں نے جاننا چاہا۔
’’لوگ کہتے ہیں کہ تحریک کے پیچھے ایک غیر ملک ہے،
جس کا نام لینا منع ہے۔‘‘
ڈوڈو نے بیان کیا۔
’’کیا پہلے کبھی ایسا ہوا ہے؟‘‘میں نے پوچھا۔
’’ہاں، ایک سیاسی رہنما کیساتھ ایسا ہو رہا ہے،
جن کا نام لینا منع ہے۔‘‘
ڈوڈو نے آگاہ کیا۔
’’کس نے منع کیا ہے؟‘‘میں نے دریافت کیا۔
ڈوڈو نے کہا،
’’جنھوں نے منع کیا ہے،
ان کا نام لینا منع ہے۔‘‘

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: