ماہرہ خان کے کانز فلم فیسٹیول میں جلوے

پیرس( شوبز ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز کے دوران لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی. اداکارہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پرپہلی بار پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔
کانز کے ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ کے ساتھ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں بھی شرکت کرتی ہیں۔ بالی ووڈ سے اداکارہ ایشوریا رائےبچن، دپیکا پڈوکون، سونم کپور اور پریانکا چوپڑا کانز میں شرکت کرچکی ہیں جب کہ رواں سال 71 ویں کانز فلم فیسٹیول میں دپیکا اور سونم کے علاوہ اداکارہ کنگنا رناوت اور ہماقریشی بھی شرکت کررہی ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کی کوئی اداکارہ کانز میں شرکت کررہی ہے۔
mahira khan


ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے چند روز قبل کراچی میں
ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ وہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ چکی ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیغام لکھا آج وہ کچھ نہیں کریں گی صرف دھوپ سینکیں گی۔
ماہرہ خان کو گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی سفیرمقرر کیاگیاتھا لہٰذا ماہرہ اسی برانڈ کی سفیر کی حیثیت سے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔ ماہرہ خان 15 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر اپنی اداؤں کے جلوے بکھیریں گی۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: