قومی اسمبلی کے267 حلقوں کےسرکاری نتائج

party position

party position
اسلام آباد(پاک نیوز رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 270 میں سے 267، پنجاب کے تمام 295 ، سندھ کے 129، خیبرپختونخوا کے97 میں سے 96 اور بلوچستان کے تمام 50 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے۔ قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ 115 نشستوں پر برتری حاصل ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 64 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلز پارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
قومی اسمبلی کے لیے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) 13، اور 13 ہی آزاد امیدوار ہیں جب کہ ایم کیو ایم 6، مسلم لیگ ق 4، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2، بی این پی 2، اے این پی 1، عوامی مسلم لیگ 1 اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 3 نشستیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں جس میں خیبرپختونخوا کا ایک حلقہ این اے 32 اور بلوچستان کے 2 حلقوں کے نتائج جاری ہونا باقی ہیں۔
اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 51 اعشاریہ 82 فیصد رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.