پاکستان کیلئے اعزاز، فیفا ورلڈ کپ میں‌پاکستانی فٹ بال استعمال ہونگے

سیالکوٹ ( پاک نیوز ) فیفا کا عالمی فٹ بال کپ روس میں منعقد ہو گا جس میں‌ پاکستان کی ٹیم تو حصہ نہیں لے رہی تاہم اس میں استعمال ہونے والے فٹ بال ایک پاکتستانی کمپنی فراہم کرے گی۔
وزارتِ تجارت کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے سیالکوٹ کی ‘فارورڈ اسپورٹس’ نامی فرم ‘ٹیلی اسٹار 18’ نامی فٹ بال فراہم کر رہی ہے۔ اسی کمپنی نے برازیل میں منعقد ہونے والے 2014ء کے فیفا عالمی کپ کے لیے ‘بروزوکا’ نامی فٹ بال بھی فراہم کیے تھے۔

پاکستان دنیا بھر میں سالانہ تقریباً چار کروڑ فٹ بالز برآمد کرتا ہے اور وزارتِ تجارت کے مطابق مالی سال 18 – 2017 کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستان نے 122 ملین ڈالرز مالیت کے فٹ بالز برآمد کیے۔
پاکستان کا صنعتی شہر سیالکوٹ کھیلوں کے سامان کی تیاری میں خاصی شہرت رکھتا ہے اور خاص طور پر اس شہر میں تیار کیے گئے فٹ بال دنیا بھر میں خاصے مقبول ہیں۔

لیکن ماضی میں پاکستان میں فٹ بال بنانے والی فیکٹریوں میں کم عمر بچوں سے مزدوری لینے کے الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں جس سے کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں کمی بھی آئی۔
تاہم اب پاکستانی حکام کہتے ہیں کہ بچوں کو اس صنعت میں روزگار نہیں دیا جاتا ہے اور عالمی سطح پر مروجہ قوانین کے مطابق ہی لیبر فورس استعمال ہوتی ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: