عمران خان ایس ایس پی حملہ کیس میں‌ بری

imran khan

اسلام آباد (پاک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں بری کر دیا۔
اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے 2014ءمیں اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف قائم کیے گئے کیس میں عمران خان کو بری کیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کی بریت کی درخواست پر فریقین وکلا ء کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ گزشتہ سماعت پرعمران خان کےپیش نہ ہونے پر بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک کے لیے مؤخر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ آج جمعرات کو عمران خان ذاتی حیثیت میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہیں ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کردیا گیا۔
عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں پر 2014ء کے دھرنے کے دوران 4 مقدمات قائم ہوئے تھے، جن میں پی ٹی وی کے دفتر، پارلیمنٹ ہاؤس اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر حملے سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی شامل ہے۔ ان تمام مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین سمیت دیگر رہنما ضمانت پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.