سونم کپور اور آنند آہوجا ایک ہو گئے، فلمی ستاروں نےشادی تقریب کوچارچاند لگا دیئے

ممبئی (مانیٹرنگ سیل ) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ انیل کپور کی صاحبزادی و اداکارہ سونم کپور کی شادی آنند آہوجا سے سکھ رسوم و رواج کے مطابق انجام پائی۔
شادی میں بالی وڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی اور چار چاند لگا دیئے، جن میں امیتابھ بچن، ورون دھون، ارجن کپور، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور، کرینہ کپور، سیف علی خان، ننھے تیمور، جیکولین فرنینڈز، رنویر سنگھ اور دیگر شامل تھے۔ اس دوران رنویر سنگھ اور ارجن کپور نے مل کر خوب ہلا گلا کیا اور سونم کپور کی فلم کا گانا بھی گایا۔
amir khan twitter


اداکارہ سونم کپور نے سرخ لہنگے کے ساتھ روایتی جیولری زیب تن کی اور ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا۔ سونم کا شادی کا جھل مل کردہ خوبصورت لباس بھارتی ڈیزائنر انورادھا واکل نے ڈایزئن کیا۔
kareena
سونم کپور اور آنند آہوجا کو زندگی کی نئی شروعات پر دوست احباب کی جانب سے شادی کی مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: