سری دیوی مرنے کے بعد بھی بہترین اداکارہ قرار

sri devi

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) دو ماہ قبل انتقال کرنے والیی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کو بھارت کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نواز دیاگیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایوارڈ انہیں 2017 میں بننے والی فلم ‘’مام‘ میں ان کےکردار پر دیا گیا۔
گزشتہ روز نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ان کے خاوند بونی کپور اوربیٹیوں جھانوی اور خوشی نے ان کی جگہ وصول کیا۔

sri devi


سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اس تقریب میں اپنی ماں کی ساڑھی پہن کر شرکت کی۔ڈیزائنر منیش ملہوترا نے کہا کہ ’ یہ بہت جذبات سے بھر پور مگر قیمتی لمحہ ہے.
اس موقع پر بونی کپور کا کہنا تھا کہ اگر ‘آج سری دیوی ہوتیں تو بہت خوش ہوتیں،ہم انھیں یاد کر رہے ہیں اور یہ بہت لمحۂ فخریہ ہے۔
جھانوی نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ’ میں عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نےمیری والدہ کے کام کو سراہا۔‘
فلم مام میں سری دیوی نے ایک ماں کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ ریپ کا انتقام لیتی ہے۔ سری دیوی کو اس کردار پر پہلے ہی چھ مختلف ایوارڈ مل چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.