دنیا نے آج مسلح افواج کے لیے عوام کے دلوں میں موجود محبت کو اپنی آنکھ سے دیکھ لیا

ispr

راولپنڈی(پاک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے آج مسلح افواج کے لیے عوام کے دلوں میں موجود محبت کو اپنی آنکھ سے دیکھ لیا ہوگا۔
tweet isprمیجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوام نے پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا اور پاک فوج کے خلاف گھناؤنے پراپیگنڈے کو مسترد کردیا۔
پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ فوج کو اپنے عوام کا غیر متزلزل اعتماد حاصل ہے، عوام کی اسی سپورٹ کی وجہ سے ہم مضبوط ہیں، پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی زندگیاں اپنی پاک سرزمین اور اپنے عوام کی جانوں کے حفاظت کے لیے وقف ہیں آج ایک بار پھر پاکستان کی فتح ہو گئی ہے۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور عوام کی جانب سے پاک فوج کے لیے محبت کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کے ہر حصے میں عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ انتخابی عمل کو سیکیورٹی دینے، اسے شفاف اور محفوظ بنانے کے انتظامات پاک فوج کے سپرد کیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.