داعش کے ارکان مصروف ایرانی شاپنگ مال میں شاپنگ کرنے گھس گئے، لوگوں کی دوڑیں‌

isis in iran

تہران (پاک نیوز) ایران کے ایک مصروف شاپنگ مال میں داعش کے ارکان شاپنگ کرنے گھس گئے جنہیں دیکھ کر لوگوں نے دوڑیں‌لگا دیں، بہت سے لوگ خوف کے مارے وہیں دبک کر بھی بیٹھ گئے. اس ساری صورتحال پر ایرانی پولیس بھی حرکت میں‌ آگئی ہے.
asis


بعد میں‌معلوم ہوا کہ داعش کے لباس میں موجود فنکار اپنی فلم کی تشہیر کررہے تھے کہ یہ معاملہ الٹا پڑگیا اور لوگ سہم کر بھاگنے لگے۔ ایرانی فنکار شام کے موضوع پر بننے والی ایک فلم کی تشہیر کررہے تھے جس میں باپ اور بیٹا انسانی مدد کے لیے شام جاتے ہیں لیکن داعش کے دہشت گرد انہیں اغوا کرلیتے ہیں۔ اس فلم کا موضوع بہت اچھا تھا لیکن اس کی تشہیر کا اثر منفی ہوا ہے۔دمشق ٹائمز نامی اس فلم کی ہدایات ابراہیم حتمیکیا نے دی ہیں۔ فلم میں شامل فنکار تہران میں واقع کوروش نامی سنیما اور شاپنگ مال میں خاموشی سے داخلہوئے لیکن انہوں نے تصاویر بنوانے کے بعد اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھانا شروع کردیئے۔
asis
جنگجو کا میک اپ کیے ایک فنکار نے جب شاپنگ مال میں اپنا گھوڑا دوڑایا اور اللہ اکبر کا نعرہ لگایا جس نے سینے پر جعلی بم بھی باندھا ہوا تھا۔ اس کے بعد دکان دار اپنی دکانیں خالی چھوڑ کر سرپٹ بھاگے۔دوسری جانب ایرانی فلم سازوں نے اسے ایک غلطی اور مضحکہ خیز عمل قراردیا ہے۔

اسنا نیوز ایجنسی کے مطابق ان تمام فنکاروں سے ایرانی پولیس اہل کاروں نے بازپرس کی ہے جبکہ تہران پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین رحیمی نے کہا ہے کہ شاید ان پر مجرمانہ مقدمات بھی قائم کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.