حکومت نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

اسلام آباد ( پاک نیوز ) اپنے شہریوں کے جان و مال کاتحفظ کرنا ہر حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے. اس کی تازہ مثال امریکہ نے چند روز قبل دی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا سے اپنے تین امریکی شہریوں کو رہا کروایا. ایک مثال انہوں نے آج قائم کی ہے جب پاکستان میں‌ایک شہری کو کچلنے والے اپنے ملٹری اتاشی کو نکال کر لے گئے ہیں.

اسلام آباد میں پاکستان شہری کو کچل کر ہلاک کرنے کے مرتکب امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو دفتر خارجہ کی جانب سے سفارتی استثنیٰ دے دیا گیا جس کے بعد وہ نورخان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا روانہ ہوگئے۔
cr jozaf


سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو ویانا کنونشن 1961 کے تحت سفارتی استثنیٰ حاصل ہے حادثے کے بعد پاکستانی حکام نے امریکا سے درخواست کی تھی کہ کرنل جوزف کو حاصل سفارتی استثنیٰ ختم کیا جائے تاہم امریکا نے سفارتی استثنیٰ کو ختم نہیں کیا جس پر اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرنل جوزف امریکا روانہ ہوگئے۔
سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کرنل جوزف کے خلاف ویانا کنونشن کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ایک روز قبل بھی کرنل جوزف نے امریکا جانے کی کوشش کی تھی اور انہیں لینے کے لیے ایک طیارہ آیا تھا تاہم ایف آئی اے نے دفتر خارجہ کی کلیئرنس نہ ہونے پر انہیں پاکستان چھوڑنے سے روک دیا تھا۔مگر اس کے بعد گھٹنے ٹیک دیئے گئے. اس طرح امریکہ نے تو اپنے شہری کا تحفظ یقینی بنا دیا لیکن ہماری حکومت ہمیشہ کی طرح اپنے جاں بحق شہری کے لواحقین کو انصاف نہ دلا سکی.

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: