جو کہا ٹھیک کہا، نوازشریف اپنے ملک مخالف انٹرویو پرڈٹ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے ملک مخالف بیان پرڈٹ گئے. ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹرویو میں جو کہا درست کہا، انہیں اس انٹرویو میں گئے اٹھائے گئے سوال کا جواب دیا جائے. احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے ، نوازشریف نے ڈان اخبار میں شائع انٹرویو کا مخصوص حصہ پڑھ کربھی سنایا،ان کا کہناتھا کہ میں نے کہا کیا ہے کیا غلط کہا ہے اس انٹرویو میں؟ اس بات کی تصدیق پرویز مشرف رحمان ملک اور محمود درانی نے بھی کی ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں قربانیوں کے باوجود دنیا میں ہمارا بیانیہ کیوں نہیں سنا جا رہا ،یہ سوال پوچھنے والے کو غدار کہا جا رہا ہے ،پہلے بتایاجائے میں نے کہاکیاہے؟،ذراڈان اخبارنکال کرپڑھیں توصحیح،نوازشریف نے ڈان اخبارکاوہ حصہ پڑھ کرسنایا،انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں اس میں میں نے کیا کہہ دیاایسا،اس میں کون سی غلط بات ہے؟نوازشریف نے کہا کہ مجھ سے پہلے مشرف،محموددرانی،رحمان ملک بھی یہ کہہ چکے ہیں،ہم نے اورفوج نے قربانیاں دیں،فوجی شہیدہوئے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 50 ہزارسے زائدلوگ شہیدہوئے،پھربھی دنیاہماراموقف ماننے کوکیوں تیارنہیں۔

اس دوران مریم نواز نے بولنے کی کوشش کی تو نوازشریف نے انہیں‌روک دیا. سابق وزیراعظم نے کہا کہ کلبھوشن یادیوجاسوس تھا،میں کہتاہوں وہ جاسوس تھا،انہوں نے کہا کہ اسکوغدارکہاجارہا ہے جس نے ملک سے دہشتگردی کوختم اورملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس کومحب وطن کہاجاتا ہے جس نے آئین توڑا،کیاوہ محب وطن ہوگا جس نے 12مئی کاسانحہ کیا۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: