تخت لاہورپر کانٹے کے مقابلے، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 4 سیٹیں نکال لیں

lahore

لاہور(پاک نیوز رپورٹ) 25جولائی کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے میدان مارلیاہے.اس کے باوجود سیاسی پنڈتوں کی نظریں تحت لاہور پر جمی ہوئی تھیں کہ مسلم لیگ نون کے اس سیاسی قلعہ کا کیا بنے گا۔ الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کا اعلان ہوا تو اس کی بھی صورتحال واضح ہوئی. لاہور کی کل چودہ قومی سیٹیں ہیں جن پر گزشتہ انتخابات میں‌مسلم لیگ نون کے پاس تیرہ نشستیں تھیں تاہم اس بار پی ٹی آئی چار سیٹیں نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہے. جس سے کہا جارہا ہے کہ کپتان نے اس لاہور کے قلعہ میں دراڑ ضرور ڈال دی ہے. دیکھتے ہیں کہ کس حلقے سے کون جیتا۔
لاہور ۔ این اے 123
حلقہ این اے 123 سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض تحریک انصاف کے واجد عظیم کو ہرا کرسیٹ جیت گئے ہیں .
یہ حلقہ پہلے این اے 118 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں شاہدرہ، سگیاں اور سبزی منڈی کے علاقے آتے ہیں۔ یہاں سے محمد ریاض ملک سابق ایم این اے تھے۔

لاہور۔ این اے 124
این اے 124 سے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز پہلے جبکہ تحریک انصاف کے نعمان قیصر دوسرے نمبر آئے ہیں۔
یہ حلقہ پہلے این اے 119 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں والڈ سٹی، شاد باغ، مصری شاہ اور قلعہ گجر سنگھ کے علاقے آتے ہیں۔ یہاں سے سابق ایم این اے حمزہ شہباز ہی تھے۔

لاہور ۔ این اے 125
اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے وحید عالم نے تحریک انصاف کی یاسمین راشد کو شکست دی ہے۔
یہ حلقہ پہلے این اے 120 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں رواض گارڈن، اسلام پورہ، سنت نگر اور موہانی روڈ کے علاقے آتے ہیں۔ یہاں سے سابق ایم این اے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلہ کلثوم نواز تھیں۔ چند ماہ قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد ان کی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخاب پر یاسمین راشد اور کلثوم نواز مدمقابل تھیں اور اس وقت بھی یاسمین راشد کو شکست ہوئی تھی۔

لاہور ۔ این اے 126
اس حلقے سے اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد حماد اظہرفاتح قرارپائے ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کے مہر اشتیاق کو ہرایا ہے. یہ حلقہ پہلے این اے 121 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں سمن آباد، یتیم خانہ، سبزہ زار، بابو صابو، اسلامیہ پارک، سوڈھیال اور شیر کوٹ کے علاقے آتے ہیں۔ اس سے قبل مہر اشتیاق یہاں سے سابق ایم این اے تھے۔

لاہور ۔ این اے 127
این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے علی پرویزاپنے مدمقابل تحریک انصاف کے جمشید اقبال کو بچھاڑچکے ہیں۔ یہ حلقہ پہلے این اے 123 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں باغبان پورہ، کوٹ خواجہ سعید، مہمت بوٹی، یو ای ٹی، دراس بڑا میاں، مجاہد آباد اور پاکستان منٹ کے علاقے آتے ہیں۔ یہاں سے علی پرویز کے والد پرویز ملک سابق ایم این اے تھے۔

لاہور ۔ این اے 128
این اے 128 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر نے اپنے نام کرلی ہے. یہاں سے تحریک انصاف کے اعجازاحمد میدان میں‌تھے.
یہ حلقہ پہلے این اے 124 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں کرول پنڈ، دروغہ والا، دھوبی گھاٹ، فتح گڑھ اور حمید پور کے علاقے آتے ہیں۔ یہاں سے روہیل اصغر سابق ایم این اے تھے۔

لاہور ۔ این اے 129
اس حلقے میں بہت ہی کانٹے دار مقابلہ رہا جس مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے علیم خان کو شکست دی.
یہ نیا حلقہ ہے اور اس کی حدود میں میو گارڈن، میاں میر پنڈ، جیم خانہ، مغل پورہ ڈرائی پورٹ، لال پل، تاج باغ، کینٹ ، غازی آباد، تاج پورہ اور صدر کے علاقے آتے ہیں۔

لاہور ۔ این اے 130
اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے شفقت محمود نے مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کوواضح شکست دی ہے.
یہ حلقہ پہلے این اے 126 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، پیکو روڈ، گارڈن ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ ، اچھرا اور شادمان کے علاقے آتے ہیں۔ یہاں سے شفقت محمود سابق ایم این اے تھے۔

لاہور۔ این اے 131
اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےصرف سات سو ووٹوں کے فرق سے مسلم لیگ ن کے تجربہ کارکھلاڑی سعد رفیق کی وکٹ گرا دی ہے۔
یہ حلقہ پہلے این اے 125 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں آر اے بازار، نشاط کالونی ، کیولری گراؤنڈ، بیدیاں روڈ اور ایئر پورٹ کے علاقے آتے ہیں۔ یہاں سے خواجہ سعد رفیق سابق ایم این اے تھے۔

لاہور ۔ این اے 132
اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جیتے ہیں‌. تحریک انصاف کے چوہدری محمد منشا ان کے مدمقابل تھے.
یہ حلقہ پہلے این اے 130 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں برکی، ہدیارہ، ڈی ایچ اے فیز 8 اور کہنہ نوکے علاقے آتے ہیں۔ یہاں سے سہیل شوکت بٹ سابق ایم این اے تھے۔

لاہور ۔ این اے 133
اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے پرویز ملک نے اپنی فتح کا جھنڈا گاڑا ہے. تحریک انصاف کے اعجاز احمد چوہدری نے ان کا اچھا مقابلہ کیا.
یہ حلقہ پہلے این اے 127 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں کوٹ لکھپت، دل کشا کالونی، بے گاریاں روڈ، شوکت علی روڈ اوروفاقی کالونی آتے ہیں۔ یہاں سے وحید عالم خان سابق ایم این اے تھے۔

لاہور ۔ این اے 134
اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال جیت گئے ہیں. تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس دوسرے نمبر پرآئے ہیں۔
یہ حلقہ پہلے این اے 129 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں کہنہ نو، بے گاریاں اور کچا جیل کے علاقے آتے ہیں۔ یہاں سےشازیہ مبشر سابق ایم این اے تھیں۔

لاہور ۔ این اے 135
یہاں تحریک انصاف کے ملک کرامت علی نے مسلم لیگ ن کے سیف الملک کھوکھرکو دھول چٹادی ہے.
یہ نیا حلقہ ہے اور اس کی حدود میں ٹھوکر نیاز بیگ، اعوان ٹاؤن، رائیونڈ تحصیل، رکھ کھمبا اور کہنہ نو کے علاقے آتے ہیں۔

لاہور ۔ این اے 136
یہاں سے ملک افضل کھوکھرنے پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کو گرایاہے.
یہ حلقہ پہلے این اے 128 کہلاتا تھا اور اس کی حدود میں چوہنگ، مانگا منڈی، مراکا، پاجن، اور رائیونڈ سٹی کے علاقے آتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.