تحریک انصاف کا 5 سیاسی جماعتوں کو حکومت سازی میں دعوت دینے کا فیصلہ

pti meeting

اسلام آباد (پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ بنی گالا اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی پر مشاورت کی جبکہ الیکشن جیتنے کے بعد عمران خان کی پہلی تقریر پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وسیع تر ملکی مفاد میں پانچ سیاسی جماعتوں کو بھی حکومت سازی میں دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی، پی ایس پی، جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ میں اتحاد کے لیے ایم کیو ایم سے بھی اتحاد کر سکتی ہے جب کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، شیریں مزاری، غلام سرور، فواد چوہدری، بابر اعوان، عامر کیانی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مبارک باد بھی پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.