بھارت کی جانب سےکشن گنگا ڈیم کا افتتاح، پاکستان نے اہم فیصلہ کرلیا

kishan ganga dame

واشنگٹن (پاک نیوز) پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح پر ایک اہم فیصلہ کرلیا ہے. پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ منصوبہ مکمل کیا ہے اور اس سے پاکستان کی حق تلفی ہوئی ہے.
پاکستان نے عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی قیادت میں 4 رکنی وفد آج واشنگٹن پہنچے گا اور عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کرے گا۔
پاکستان کی جانب سے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح پر شدید احتجاج بھی کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے کشن گنگا ڈیم منصوبے کےافتتاح پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی مذاکرات اور عالمی بینک کی ثالثی کے باوجود بھارت نے منصوبے کی تعمیر جاری رکھی اور تنازع حل کیے بغیر منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں 330 میگاواٹ کے کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کیا جب کہ ڈیم پر کام 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.