اڈیالہ جیل میں‌ ڈاکٹر کیوں رویا؟ نوازشریف نے وجہ بتادی

nawaz sharif

راولپنڈی(سپیشل رپورٹ ) اڈیالہ جیل میں نواز شریف نے ملاقات کے دوران پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ بیماری کے دوران انہیں جیل میں چیک کرنے والا ڈاکٹر روپڑا اور اس نے سابق وزیراعظم کے اصرار کرنے پر اس کی وجہ بھی بتائی.
مسلم لیگ ن کے اسیرقائد میاں محمد نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ن لیگی رہنما ؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں میں سینیٹر مشاہد حسین سید، میر حاصل بزنجو، پرویز ملک ،طلال چوہدری، زبیر محمود اور غلام دستگیر کے علاوہ صاف پانی کمیشن کے سابق سربراہ قمرالاسلام کے بچوں نے ملاقات کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں میاں نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر نے سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھی، جبکہ دوران ملاقات مریم نواز مگ میں چائے پیتی رہیں ۔
نواز شریف نے ملاقات کرنے والوں سے مختلف امور پر گفتگو کی اس دوران انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ ہم نے ملک کی خدمت کی ہے،تاہم مشکل وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہےجس پر وہ ان کے مشکور ہیں،انہوں نے بتایا کہ جیل میں علاج کے دوران مجھے چیک کرنے والا ڈاکٹر روپڑا تھا۔ وجہ پوچھنے پر اس نے کہا کہ مجھے گردش حالات پر رونا آرہا ہے، آپ کیا تھے اور کن حالات میں‌پہنچ گئے ہیں. ڈاکٹر نے کہا کہ اللہ آپ کو جلد ان حالات سے نکالے.
ملاقات کے دوران مریم نواز نے قمرالاسلام کی بیٹیوں کو پیار کیا اور کہا کہ بچوں گھبرانا نہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر لیگی رہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل اسمبلی میں عمران خان کو ٹف ٹائم دیا،وہ کل کافی پریشان تھے۔
اس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں میں نے بھی اخبار میں پڑھا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں پریشان دکھائی دئیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.