امریکہ کا نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

state department

واشنگٹن (پاک نیوز) امریکا نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے منتخب رہنماؤں سے مل کر کام کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد اور صاف شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔
“Also read, “canada immigration news”
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.