اسمبلیوں کی مدت تکمیل کے قریب، حکومتی سربراہان سرکاری آشیانے خالی کرنے لگے

CM house Sindh

کراچی(سپیشل رپورٹ) وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کررہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوجائے گی جب کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔جس سے قبل حکومتی پنچھیوں نے سرکاری آشیانے اور ایوان خالی کرکے اپنے اپنے آبائی ٹھکانوں کی طرف پرواز کرنا ہے.

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی کراچی میں چیف منسٹرہاؤس خالی کردیا ہےجس کےبعد ان کا خاندان اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوگیاہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے سی ایم ہاؤس کے دفتر آرہے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.