احتساب عدالت میں کچھ ثابت نہیں ہوا، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے:نوازشریف

اسلام آباد (پاک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوا جب کہ کیسز سے گھبرانے والے نہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، آصف کرمانی اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات میں احتساب عدالت میں پیشی اور آئندہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نگراں سیٹ اپ اور پارلیمانی امور پر نواز شریف کو بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کیسز سے گھبرانے والے نہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، احتساب عدالت میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوا،نواز شریف کو جتنا دباؤ گے لوگ اتنا ہی ہم پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: