اب سب کا حساب ہوگا اور سب کو حساب دینا ہوگا:نواز شریف

nawaz sharif

اسلام آباد ( پاک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اب سب کا حساب ہوگا اور ہم سب کو حساب دینا ہوگا۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا۔ جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اب سب کا حساب ہو گا، ہم سب کو حساب دینا ہو گا‘۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ملزمان کو دیئے گئے سوالنامے پراعتراض کر دیا۔ جس کی وجہ سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے، جس کے بعد سماعت 21 مئی تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اگر حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.