kpk assembly

کے پی کے اسمبلی میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، بجٹ اجلاس بھی خطرے میں‌ پڑ گیا

پشاور (خصوصی رپورٹ ) خیبر پختون خوا اسمبلی میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے اور یکدم پی ٹی آئی کی اکثریت خطرے سے دوچار نظر آنے لگی ہے. یہ ساری صورتحال اس وقت سامنے آئی جب خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی .یہ قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن اعظم وزیر اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما ضیااللہ آفریدی نے جمع کرائی ہے۔
تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد فخر اعظم وزیر کا کہنا تھا کہ سپیکر اسد قیصر اکثریت کھو چکے ہیں اس لئے عدم اعتماد جمع کرارہے ہیں جو 14 مئی کے اجلاس میں پیش ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے خیبرپختون خوا میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اب تحریک عدم اعتماد کے بعد صوبائی بجٹ اجلاس بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ سیاسی مبصرین اس خدشے کا اظہار کررہے ہیں کہ کہیں خیبر پختون خوا میں‌ بھی بلوچستان اسمبلی جیسی صورتحال پیدا نہ ہوجائے. ذرائع کے مطابق سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے پر عمران خان خود حرکت میں‌آگئے ہیں‌اور انہوں نے ارکان کے اعدادوشمار جمع کرنے شروع کردئے ہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں