news channels

پیمرا کی سخت کارروائی، جیو، اے آروائی، ایکسپریس،دنیانیوز سمیت 16 چینلز کوبھاری جرمانے

اسلام آباد ( پاک نیوز رپورٹ ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے سخت کارروائیوں کا آغاز کردیا. حکومتی ادارے نے جیونیوز، دنیا نیوز، سماء، ایکسپریس نیوز، اے آر وائی سمیت 16 ٹیلی وژن چینلزکو دس دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ان چینلز میں‌ رائل نیوز، دن نیوز، چینل92، آج ٹی وی، وقت ٹی وی، بول نیوز، کے ٹی این نیوز اور کوہ نور ٹی وی بھی شامل ہیں‌. ان چینلز کی انتظامیہ کو طلب کرنے کے بعد یہ جرمانے کئے گئے ہیں.
pemra
پیمرا کے مطابق ٹیلی وژن چینلز نے غلط طور پر یہ خبر نشر کی تھی کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ کے دیگر راہنماؤں کی تقاریر پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
عدالت نے پمرا کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے کے سلسلے میں قانون کو مدنظر رکھے۔
پمرا نے کہا ہے کہ اس نے 19 اپریل کو 17 ٹیلی وژن چینلز کو نوٹس جاری کیے تھے جس میں ان کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ تحریری جواب کے ساتھ 24 اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
ٹیلی وژن چینلز کے نمائندوں کے دلائل سننے کے بعد پمرا نےیہ محسوس کیا کہ انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی خلاف ورزی کی ہے اور اس سلسلے میں اتھارٹی کی جانب سے 6 اپریل کو جاری کیے جانے والی ہدایت کو نظر انداز کیا ہے۔
تمام مذکورہ ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 6 مئی کو اپنے پرائم ٹائم کے دوران غلط خبر نشر کرنے پر معذرت کریں اور اپنے پروگراموں میں ڈیلے مشین کا مناسب طور پر استعمال کریں۔
پمرا نے کہا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں وہ چینلز کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے اور ان کا لائسنس معطل یا منسوخ کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.