students

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 17 مئی سے 10 اگست تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

لاہور ( پاک نیوز) پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے نجی اور سرکاری سکول 17 مئی سے 10 اگست تک بند رہیں گے، رمضان المبارک کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان جلد کیا جا رہا ہے جب کہ 17 مئی کے بعد سکول بند نہ کرنے والے اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے اور اگر پھر بھی سکول بند نہ ہوئے تو بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تعطیلات کے دوران سمر کیمپ لگایا جاسکتا ہے لیکن اسکی کوئی فیس نہیں ہوگی اور اگر سمر کیمپ کی کوئی سکول فیس لے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ چھٹیوں کی فیس ایک ایک ماہ کی کرکے لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.