sana cheema

پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کوگلا دباکر قتل کیاگیا، فرانزک رپورٹ جاری

گجرات (پاک نیوز) پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کی فرانزک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ثناء چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

گذشتہ ماہ 18 اپریل کو گجرات کے گاؤں منگووال غربی میں پاکستانی نژاد اطالوی شہری 26 سالہ ثناء چیمہ کی موت کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، تاہم اہلخانہ نے موت کو طبعی قرار کر ان کی تدفین کردی تھی۔عدازاں سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کہ ثناء چیمہ کو قتل کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) گجرات کے حکم پر تحقیقات شروع کی گئیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات معلوم ہوئی کہ مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ اس کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتے تھے، مگر ثناء چاہتی تھی کہ اس کی شادی اٹلی میں ہو۔

پولیس کا کہنا تھا کہ غلام مصطفیٰ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنے بیٹے عدنان مصطفیٰ اور بھائی مظہر اقبال کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔بعدازا ثناء چیمہ کے قتل کے شبے میں اس کے والد، چچا اور بھائی کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شک کی بنا پر 25 اپریل کو قبرکشائی کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ 19 اپریل کو ثناء واپس اٹلی جارہی تھی تاہم 18 اپریل کو ہی انہیں قتل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.