Ahsan iqbal

وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، حالت خطرے سے باہر

لاہور، نارووال ( پاک نیوز ) نارووال میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، وزیر داخلہ کے بازو اور پیٹ میں دو گولیاں لگی ہیں جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے ، انہں‌وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور لایا گیا، جہاں‌سروسز ہسپتال میں ان کی سرجری کی گئی . اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے. ادھر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا جہاں وزیر داخلہ احسن اقبال ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم پی اے رانا منان کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مجمع میں شریک ایک مسلح شخص نے پستول سے ان پر فائرنگ کردی جس سے ایک ک گولی احسن اقبال کے بازو اور دوسرے پیٹ میں لگی۔
احسن اقبال کو زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیاگیا.

احسن اقبال کے کزن رانا منان ایم پی اے نےمیڈیاکو بتایا کہ احسن اقبال ایک تقریب میں شریک تھے، جس کے خاتمے پر حملہ ہوا حملہ آور نے دو گولیاں فائر کیں ایک گولی بازو میں لگی، حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا.
ملزم کا تعلق اسی گاؤں کنجروڑ سے ہے، پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ ملزم کا تعلق کس گروہ یا کس سیاسی جماعت ہے، ، پولیس کی طرف سے موقف ہے کہ احسن اقبال پر کارنر میٹنگ سے باہر نکل ہر حملہ ہوا ہے یہ حملہ آور میٹنگ میں موجود نہیں تھا باہر کھڑا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.