neelam bridge

وادی نیلم: کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے 40 سے زائد سیاح دریا میں‌ڈوب گئے

مظفرآباد (پاک نیوز) وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے پل پر کھڑے 40 سے زائد سیاح ’نالہ جاگراں‘ میں جاگرے جن میں سے متعدد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
مظفر آباد میں وادی نیلم میں خستہ حال کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا جس کے باعث پل پر کھڑے سیاح نالہ جاگراں میں گرگئے۔ ڈوبنے والے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ڈوبنے والے پانچوں افراد فیصل آباد کے نجی کالج کے طالب علم تھے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 6 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ باقی لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے امدادی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریا کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پل پر خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد سیاح کھڑے تھےکہ اچانک پل ٹوٹ گیا اور پل پر موجود تمام لوگ نالے میں بہہ گئے۔ نالہ جاگراں بلندی سے نیچے اترنے والا انتہائی تیز رفتار نالہ ہے جس میں پانی بہت تیز رفتاری سے بہتا ہے لہٰذا گرنے والے سیاحوں کےبچنے کی امید بہت کم ہے۔ نالے میں ڈوبنے والے چار سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کا کہنا ہے کہ پل پر 40 سے زائد سیاح موجود تھے، خستہ حال پل گنجائش سےزیادہ افراد کا وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا جس کے باعث پل پر موجود تمام افراد نالے میں گرگئے۔ نالے سے اب تک چار نعشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 6 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.