khursheed shah

نگران وزیراعظم کا نام، خورشید شاہ نے اہم اعلان کردیا

سکھر ( پاک نیوز ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں‌کہیں‌ بھی الیکشن ہو ، خلائی مخلوق ہر جگہ موجود ہوتی ہے. پاکستان کے بھی ہر الیکشن میں‌اس کی موجودگی سے سبھی واقف ہیں. اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اروڑ میں علامہ اقبال یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفگتو کررہے تھے. انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیردنیا ادھوری ہے، اچھے برے کی پہچان علم سے ہوتی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سائنسدان بھی کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق موجود ہے لیکن خلائی مخلوق آسمانوں پررہتی ہے جو دکھائی نہیں دیتی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ فاروق ستاراس وقت بوکھلاہٹ کا شکارہیں، فاروق ستارکوخود پارٹی قبول نہیں کررہی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 15 مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے۔ سیا ست میں کوئی کسی کا آخری دشمن یا دوست نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اب آگے بڑھنا چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 24 اپریل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے غیر جانبدار شخص کا انتخاب کیا جائے گا، کوشش ہوگی میرے اوروزیراعظم کے درمیان اتفاق ہوجائے۔یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن جو نام دے گی ہمیں قبول ہوگا، خورشید شاہ ابھی نام دیں قبول کرلوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.