nasir saeed khosa

ناصر سعید کھوسہ پنجاب کے نگراں وزیرِاعلیٰ ہوں‌ گے، اتفاق رائے ہوگیا

لاہور (پاک نیوز ) ناصر سعید کھوسہ پنجاب کے نگران وزیرِاعلیٰ ہوں‌ گے. وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے ہوگیا.سابق چیف سیکرٹری ناصر سعید کھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے دیا تھا. دونوں رہنماؤں کے درمیان آج دوسری ملاقات ہوئی جس میں‌ وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کر لیا۔
اس موقع پر شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر سعید کھوسہ اچھی شہرت کی حامل شخصیت ہیں۔ملک کو جمہوری نظام کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔
اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہناتھا کہ ناصر سعید کھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے دیا تھا ، ناصر کھوسہ 31 مئی سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے فرائض انجام دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.