mahateer

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا بڑا فیصلہ، تمام مسلم حکمرانوں کوچونکا دیا

کوالا لمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) مسلم دنیا کے حکمرانوں کا عیش و عشرت میں ایک نام ہے مگر اسی مسلم ورلڈ میں ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد جیسے حکمران بھی ہیں جوکہ اپنے ملک کی بہتری کیلئے سخت سے سخت فیصلوں سے بھی دریغ نہیں کرتے .
وزیراعظم مہاتیر محمد نے کابینہ میں شامل وزراء کی تنخواہوں میں دس فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزراء کی تنخواہوں میں دس فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نو منتخب کابینہ کے پہلے اجلاس کی سربراہی کرنے کے بعد مہاتیر محمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر ڈھائی سو ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ ہے جس میں کمی لانے کے لیے غیر ترقیاتی بجٹ کو کم کریں گے۔

نومنتخب وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ سادگی کو اپناتے ہوئے غیر ضروری اخراجات میں کمی لائیں گے جس کے لیے پہلے مرحلے میں وزراء کی تنخواہوں میں دس فیصد کمی جائے گی جس کے بعد مہنگے منصوبوں میں کمی کے بارے میں بھی بہت جلد فیصلہ کرلیا جائے گا، جن میں سنگاپور اور کوالالمپور کے درمیان تیز رفتار ریل کے منصوبے کے علاوہ چار سال قبل ملائیشیا ایئر لائنز کے لاپتہ ہونے والے طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام کرنے والی امریکی نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.