farooq sattar

متحدہ رہنماوں کا لیاقت آباد میں‌ متحد ہوکر جلسہ، پیپلز پارٹی کی خوب خبر لی

کراچی(پاک نیوزمانیٹرنگ) ایم کیو ایم نے لیاقت آباد میں‌کامیاب جلسہ کرکے دکھا دیا. اس موقع پر متحدہ رہنماوں نے پیپلز پارٹی کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ ان کا ووٹ بنک کوئی نہیں‌ہتھیا سکتا، وہ سب متحد ہیں. متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہروں میں رہنے والوں کے خلاف نفرت کے بیج بوئے گئے، جتنے اراکین اسمبلی چلے گئے میں انہیں غدارنہیں کہتا، ایم کیوایم میں کسی کوغدارنہیں کہاجائیگا،آج کے بعدریورس گیئرلگ گیا۔
فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کا ووٹ بینک کل بھی ایک تھا،کل بھی ایک ہوگا، کتنابڑاحادثہ،لڑائی یا اختلاف ہو،ایم کیو ایم کاووٹ بینک رہنماوں کوالگ نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی چکی میں سندھ میں رہنے والے پس رہے ہیں، دس سال سے بالنگ کرارہے تھے، اب بیٹنگ کا وقت آیا ہے، ہمیں پاپا پھپھو پپو پارٹی نے للکارا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ جو کہتے تھے ایم کیوایم کے حصے بخرے ہو گئے وہ آکر دیکھ لیں، ایم کیوایم پاکستان کے و وٹ بینک میں کوئی حصے بخرے نہیں ہوئے، ہم نے23 اگست کو پارٹی کو بچایا تھا، 40 سال کی محنت کو بچایا۔

جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ عوام نے کہا ایک ہوجا ؤ ، لو ایک ہوگئے لیکن ایک ہونا کافی نہیں بلکہ نیک بھی ضروری ہے،لیاقت آباد جمہوریت کا مضبوط مورچہ ہے،لیاقت آباد والوں نے آج ایم کیو ایم کو بچا لیا ہے،ہم مشرقی پاکستان کو نہ بچا سکے لیکن نظریہ پاکستان بچا لیا ہے جو آج لیاقت آباد کی گلیوں میں تاحال پروان چڑ ھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ قوم کے جذبات کا اظہار کرتا ہے،آج کے جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں،پیپلزپارٹی نے ہماری شرافت کو کمزور ی سمجھا ،ماضی میں قومیانے کے نام پر جائیدادوں پر قبضہ کیا گیاجبکہ نجکاری کے نام پر ملکی اداروں پر قبضہ کیا گیا ،مخالفین ٹنکی گروانڈ جلسے نہیں سیاست کرنے آتے ہیں مگر فیصل سبزواری نے بھی مخالفین کے چہروں سے نقاب نوچ لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.