imran election

عمران خان 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کو تیار، چھٹے کیلئے بھی دباؤ

لاہور ( پاک نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کن کن حلقوں‌سے الیکشن لڑیں‌گے، یہ سوال ان کے لئے خاصا پریشان کن رہا ہے. اب جاکر انہوں نے ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ایک اور حلقے کے لئے ان پر دباؤ بڑھ گیا ہے.

وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔پارٹی کی طرف سے بلوچستان سے بھی الیکشن لڑنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب میں لاہور، میانوالی اور راولپنڈی کے حلقوں سے حصہ لیں گے جبکہ سندھ میں کراچی اور کے پی کے میں پشاور سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

عمران خان چونکہ بلوچستان کے سوا تمام صوبوں سے الیکشن لڑرہے ہیں جس کے باعث تحریک انصاف کے دوسرے رہنماؤں نے عمران خان پر زور دیا ہے کہ وہ بلوچستان سے بھی الیکشن لڑیں تاکہ توازن پیدا ہو سکے تاہم عمران خان نے بلوچستان سے الیکشن لڑنے کیلئے مزید سوچنے کیلئے وقت مانگا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.