hot in karachi

سورج سوا نیزے پر آگیا، کراچی میں رواں برس کا گرم ترین دن

کراچی (پاک نیوز) ملک بھر میں گرمی نے آسمان سرپر اٹھا رکھاہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے سورج سوا نیزے پر آگیا ہو. کراچی شہر میں آج رواں برس کا اب تک کا سب سے گرم ترین دن تصور کیا جارہا ہے اور صبح سے ہی درجہ حرارت42 ڈگری تک پہنچا ہواتھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ صبح 11 بجے ہی شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے جب کہ ہیٹ انڈیکس 45 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت ہوا بالکل بند ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد ہے، آج شہر میں سال کا گرم ترین دن ہوسکتا ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔ شدید گرمی کی یہ لہر جمعرات کو بھی برقرار رہے گی اور جمعے سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہوگی۔
معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوکے دوران خاص طورپرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا کپڑا رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.