army chief

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: آرمی چیف کا عزم

راولپنڈی (پاک نیوز) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا پوری قوم کا عزم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں سدرن کمانڈ نے بلوچستان حکومت کے اشتراک سے دوسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کا اہتمام کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ورکشاپ میں اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی جب کہ 2 ہفتے جاری رہنے والی ورکشاپ کا مقصد سیکیورٹی امور سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
آرمی چیف نے دوسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا قومیت نہیں ہوتی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا پوری قوم کا عزم ہے خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.