nasir ul mulk

جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا، نگراں حکومت کا آغاز

اسلام آباد (پاک نیوز) سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا، جس سے ملک میں‌نگران دور حکومت کا آغاز ہوگیاہے. حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے ناصر الملک سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ارکان قومی اسمبلی سمیت ججز اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں دوسری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد گزشتہ رات ختم ہوگئی تھی جس کے ساتھ ہی قومی وصوبائی اسمبلیاں اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئیں۔

پاکستان میں مسلسل دوسری جمہوری حکومت نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی جس کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں دوسری آئینی مدت پوری کرنے میں کامیاب ہوئی اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2013 میں اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.