nasir khosa

بڑا سیاسی دھماکہ: نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ کا نام واپس

لاہور (پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی بڑا سیاسی دھماکہ کردیا. آپ اسے یوٹرن کہیں یا کچھ اور، پی ٹی آئی کی طرف سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزدگی کے بعد ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیاہے۔

چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم اب تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر پارٹی میں اتفاق نہیں ہو پایا ہے، اس نام سے تحریک انصاف دستبردار ہوچکی ہے لہذا کچھ دیر بعد نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے نیا نام دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ناصر سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے سینئیر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ کے بھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.