nisar shahbaz

بچپناپارٹی قیادت دکھا رہی ہے، شہباز شریف مشکل صورتحال سے نکلنے پرتوانائیاں خرچ کریں: چوہدری نثار پھر تپ گئے

راولپنڈی (پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار علی خان میں بچپنا ہے، انھیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے اور مجھے ان کی وجہ سے نوازشریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔ شہباز شریف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ میاں شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے جب کہ غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور پارٹی صدر وہ اس کے مداوے کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے، میرا میاں شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ تیس سال پرانی باتوں کا تذکرہ کرنے کی بجائے موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.