army chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک اور اعزاز مل گیا

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) پاکستانی آرمی چیف کو ان کے وژن اور کامیاب پالیسیوں کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی پسند کیا جاتاہے. وہ قومی و عالمی منظرنامے پر ایک بااثر شخصیت مانے جاتے ہیں. اس کا اظہار انہیں آئے روز ملنے والے اعزازات سے ہوتا ہے.

امریکی جریدے فوربز نے 2018 کی دنیا کی 75 با اثر ترین شخصیات کی سالانہ رینکنگ جاری کی ہے ، اس میں بھی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شامل ہیں۔رینکنگ میں چینی صدر شی جن پنگ پہلے ، روسی صدر پیوٹن دوسرے ، امریکی صدر ٹرمپ تیسری ، جرمن جانسلر اینجلا مرکل چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایمزون کے سربراہ جیف جانز پانچویں ، پوپ فرانس چھٹے ، بل گیٹس ساتویں ، اس فہرست میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کی آٹھویں طاقتور ترین شخصیت ہیں۔ دیگر شخصیات میں بالترتیب لاری پیج گوگل ، جیروم ایچ پاول ، صدر ایمانو ئیل میکخوان ، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ ، برطانوی وزیراعظم تھریسامے ، چینی وزیراعظم لی کی چپانگ ، امریکی تاجرو ارن بوفٹ ، ایرانی سپریم لیڈر علی خامینائی ، بینکر مار یو ڈراغی ، امریکی بینکر جیمی ڈیمون ، سرمایہ کار کا رلوس سلم ہیلو ، علی بابا گروپ کے سر براہ جیک ما ، آئی ایم ایف کی سر براہ کر سٹین لاگارڈ ، والٹ مارٹ سٹورز کے سر براہ ڈو میک میلن ، ایپل کے چیئر مین کک ، ایلون مسک ٹیسلا ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو ، ماہوا تینج چین ، لاری فینک بلیک راک ، ٹیوٹا موٹرز کے سربراہ کیوٹویوڈا ، جنرل الیکٹرک کے سربراہ جان ایل فلیزی ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹریس، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی ، جین کلاڈجنکر یورپی یونین ، ڈیرن ووڈز ایکسون موبل ، سر گئی برن ایلفائے بیٹ ، کم جونگ ان شمالی کوریا ، چارلیس کوک کوک انڈسٹریز ، وزیراعظم شینز و ابے جاپان ، روپرٹ ملڈوک نیوز کا رپ ، ستیا ناڈیلا مائیکرو سافٹ ، جم یونگ کم ورلڈ بینک ، سٹیفن شوارزمان بلیک سٹون گروپ ، خلیفہ بن زید النیہان یو اے ای ، ہاروکیکو کوروڈ اجا پان ، مصری صدر عبدالفتح السیسی ، لی کاشنگ سی کے ہولڈنگز ، لوئید بلینک فن گولڈ مین گروپ ، ترک صدر طیب اردوان ، بوب ایگر والٹ ڈزنی ، مائیکل ٹیمر برازیل ،مائیکل بلومبرگ ، وانگ جین لن ڈالین وانڈا گروپ ، میری بارا جنرل موٹرز ، مون جے ان جنوبی کوریا ، ماسایوشی سون سوفٹ بینک کارپ ، برنارڈارنالٹ فرانس ، کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ، رابن لی بائیڈو ، مائیکل ڈیل ، ہوئی کا یان ایور گرانڈ رئیل سٹیٹ گروپ ، لی ہسین لونگ وزیراعظم سنگار پور ، بشارالاسدشام ، جان رابرٹس امریکہ ، اینر یک پینا نیٹو صدر میکسیکو ، کین گریفین سائیٹڈل ایل ایل سی ، الیکوڈینگوٹ ڈینگوٹ گروپ ، مائیک پنس امریکی نائب صدر ، جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان ، روڈ ریگو ڈیوٹریٹ صدر فلپائن ، ابیگیل جانسن فائیڈ یلٹی انویسٹمنٹ ، ریڈہاسٹنگ نیٹ فلیکس، رابرٹ مولر امریکہ ، داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی ، بھارتی وزیر اعظم مودی ، جو کوویڈوڈوصدر انڈونیشیا اور جیانی انفانٹینو فیفا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں