doland trump

امریکی صدرٹرمپ کایوٹرن پر یوٹرن

واشنگٹن(پاک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سودے باز تو پہلے ہی مشہور تھے اب یوٹرن کے بہت بڑے ماہر بھی ثابت ہورہے ہیں . وہ صبح کچھ بیان دیتے ہیں تو رات کو ان کی کیفیت کچھ اور ہوتی ہے.

انہوں نے ایک اور ‘یو ٹرن’ لیتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ‘شمالی کوریا سے سربراہ ملاقات کے حوالے سے مثبت رابطے اور بات چیت ہوئی ہے، اگر یہ ملاقات ہوئی تو 12 جون کو سنگاپور میں ہی ہوگی اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ملاقات 12 جون کے بعد بھی ہوسکتی ہے.واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ 12 جون کو ہونے والی سربراہ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے نام لکھے گئے خط میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ اس ملاقات کے لیے بہت پرجوش تھے، لیکن شمالی کورین رہنما کی جانب سے دیئے گئے چند حالیہ بیانات کی وجہ سے انہیں لگتا ہے کہ یہ وقت اس ملاقات کے لیے مناسب نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.